انیس سو بارہ آج چودہ اپریل ٹائی ٹینِک جہاز چٹان سے ٹکرا گیا۔

قومی آواز آرکائیوز ۔ 1912 : آج کے دن آدھی رات سے ذرا پہلے شمالی بحر الکاہل میں سفر پر رواں دواں ٹائی ٹینِک جہاز اپنا رخ تبدیل کرنے میں ناکام رہنے کے باعث چٹان سے ٹکرا گیا۔ اس کا ڈھانچہ ٹوٹ گیا اور وہ ڈوبنے لگا۔ چار روز قبل دنیا کے عظیم ترین جہازوں میں سے ایک اور آرام و آسائش کی تمام سہولتوں سے مزین بحری جہاز ٹائی ٹینِک انگلینڈ کی بندرگاہ ساؤتھمپٹن سے روانہ ہوا۔ بندر گاہ سے نکلتے ہوئے یہ عظیم الجثہ جہاز ایک دخانی جہاز نیو یارک سے چند فٹ کے فاصلے پر پہنچ گیا لیکن خوش قسمتی سے بہ حفاظت وہاں سے گزر گیا۔ اور عرشہ پر جمع لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ ٹائی ٹینِک کو ایک آئرش جہاز ساز ولیم پیری نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کی مجموعی لمبائی 883 فٹ تھی۔ اس کا ڈھانچہ 16 کمپارٹمنٹوں میں منقسم تھا۔ ان میں سے ہر کمپارٹمنٹ پانی سے محفوظ تصور کیا جاتا تھا۔ ٹائی ٹینِک کے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ وہ ڈوب نہیں سکتا کیونکہ اس کے چار کمپارٹمنٹوں کو پوری طرح بھر دینے سے بھی اس کے ہلکے پن کی کیفیت میں کوئی فرق نہ پڑتا تھا۔ بحرالکلاہل کے مصروف ترین بحری راستے پر اپنے پہلے سفر پر رواں ٹائی ٹینِک میں عملہ سمیت 2,200 مسافر سوار تھے۔ فرانس میں شیر بورگ اور آئر لیند میں کوئینز ٹاؤن رک کر کچھ اور مسافروں کو لینے کے بعد عظیم الجثہ جہاز اپنی پوری رفتار سے نیو یارک سٹی کی طرف روانہ ہو گیا۔ تاہم 14 اپریل کو نصف شب سے ذرا پہلے جہاز ایک چٹان سے ٹکرا گیا۔ اور اس کے دائیں طرف کے پانچ کمپارٹمنٹس میں شگاف پڑ گئے۔ 15 اپریل کو صبح 2.20 بجے کے قریب یہ عظیم الجثہ جہاز شمالی بحر الکاہل کی تہ میں چلا گیا۔ حفاظتی کشتیوں اور تسلی بخش ہنگامی انتظامات کی کمی کے باعث 1500 سے زائد مسافر ڈوب گئے یا شمالی بحر الکاہل کے یخ بستہ پانی میں جمنے سے موت کے منہ میں چلے گئے۔ جن 700 مسافروں کو بچا لیا گیا ان میں کثیر تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔ اس حادثہ میں بہت سی مشہور و معروف امریکی اور برطانوی شخصیات بھی ہلاکت کا شکار ہوئیں۔ حادثے کی تفصیلات سننے کے بعد بحر الکاہل کے دونوں کناروں پر لوگ غم و غصہ سے بھر گئے۔ تاہم ٹائی ٹینک کی تبا ہی کے کچھ مثبت نتائج بھی نکلے۔ مسافر جہازوں کے لئے سخت ترین حفاظتی قواعد و ضوابط بنائے گئے اور بحر الکاہل میں موجود خطرناک چٹانوں کا پتہ لگانے کے لئے باقاعدہ پٹرولنگ کا نظام وضع کیا گیا۔


متعلقہ خبریں