ریاضی کے اس سوال سے دنیا پریشان

پیر , 16 مئی , 2016

قومی آواز:اپنے کیلکولیٹر کو ایک جانب رکھیں کیونکہ وہ یہاں آپ کے کام نہیں آئے گا۔ سات سال کی عمر کے ایک بچے کو ملنے والے ریاضی کے ایک سوال اور اس کے اصل جواب نے دنیا بھر کے ٹوئٹر صارفین میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اس تمام بحث کا آغاز ٹوئٹر کی ایک صارف لوئس بلاگزم کی ایک ٹوئٹ سے ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کے ہوم ورک میں شامل اس سوال کا درست جواب دیکھنے کے بعد یونیورسٹی آف لندن میں بچوں کے لٹریچر کے پروفیسر مائیکل روزن سے رابطہ کر لیا۔

سوال:

ایک ٹرین میں کچھ لوگ سوار تھے۔

پہلے اسٹاپ پر 19 لوگ اس ٹرین سے اترے۔

17 لوگ مزید سوار ہو گئے۔

اب ٹرین میں مجموعی طور پر 63 لوگ سوار ہیں۔

بتائیے کہ جب ابتدا میں ٹرین چلی تو اس پر مجموعی طور پر کتنے لوگ سوار تھے؟

آپ کے خیال میں اس کا اصل جواب کیا ہے؟

ٹوئٹر صارفین کی اکثریت کا خیال ہے کہ اس سوال کا درست جواب 65 ہے۔

درست جواب کی تلاش کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اسے الٹی سمیت میں حل کریں۔ یعنی ٹرین میں سوار ہونے والے 17 افراد کو 63 میں سے تفریق کریں، آپ کے پاس 46 جواب آئے گا۔ اب آپ ان 19 لوگوں کو 46 میں جمع کریں جو کہ پہلے اسٹاپ پر اترے تھے تو آپ کے پاس 65 جواب آئے گا۔ درست؟

بظاہر یہ جواب درست نہیں ہے۔ اس سوال کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والی لوئس کے مطابق آفیشل مارک اسکیم کے تحت اس کا درست جواب 46 ہے۔

اس کی وجہ یہی اخذ کی جا سکتی ہے کہ کسی نے ‘آفیشل مارک اسکیم’ کے ساتھ گڑ بڑ کی ہے یا ٹرین سے اترنے والے 19 افراد کو کچھ مزید وضاحت کرنا پڑے گی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ 46 جواب صرف اسی صورت میں درست ہو سکتا ہے جب ٹرین کے پہلے اسٹاپ کو ہی یہ تصور کیا جائے کہ ٹرین وہیں سے چلنا شروع ہوئی ہے


متعلقہ خبریں