مردوں نے پہن لیں ہائی ہیل سینڈل

ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں سینکڑوں مردوں اور خواتین نے ہائی ہیل سینڈل پہن کر چیریٹی واک میں حصہ لیا۔ اس واک کا مقصد خواتین پر تشدد کے خلاف آواز اٹھانا تھا‘ جس میں مردوں نے خواتین کے ساتھ دیا اور ایک میل تک اونچی ایڑیوں کی جوتیاں پہن کر چل قدمی کی۔ اس موقع پر خصوصی شو اسٹال لگائے گئے جہاں سے واک میں حصہ لینے کے خواہشمند حضرات اپنی پسند کی سینڈل لے سکتے تھے۔