عید کا دستر خوان

عید کا دستر خوان
تحریر ۔ ارم ذوہیر (ٹورانٹو) قومی آواز
عید رنگوں اورخوشبوں کا تہوار ہے ۔ ہر چہرہ خوشی و مسرت کے احساس سے چمکتا نظر آتا ہے۔ ہرخاتون کو یہ خواہش ہوتی ہے اس خوشی کے موقع پر دیگر تیاریوں سے ساتھ ساتھ اہل خانہ کیلئے خوش ذائقہ اور لذیذ پکوان بنا کر ان کی خوشیوں کو دوبالہ کریں۔ اپنے تیار کردہ پکوان کی تعریف سن کر خواتین کو خوشی دید ہوتی ہے اس خوشیوں بھرے دن پر ہماری پیش کردہ ترکیبوں کو آزماہ کر عید کے رنگوں میں اضافہ کیجئے
سویوں کا زردہ
اشیاء:سویاں آدھا کلو گھی آدھی پیالی چینی حسب ضرورت چھوٹی الالئچی تین عدد بادام ناریل دوکھانے کے چمچ زعفران یا زردہ رنگ تھوڑا سا۔
ترکیب: ۔چینی میں دو پیالی پانی ڈال کر شیرہ پکائیں۔ زدرہ رنگ یا زعفران ڈال کر چمچ ہلائیں اور تاز لیں۔ گھی میں الالئچی گرم کرکے سویاں بھون لیں۔ جب شیرہ ڈال کر سویاں پکائیں پانی خشک ہوجائے تو دم دے دیں ڈش میں نکال کر پستے اور بادام چھڑک دیں۔
سویاں چھوہارے
اشیاء:دودھ ایک کلو چینی حسب پسند سویاں تین پاو، پسی ہوئی الالئچی تین عدد چھوہارے آدھی پیالی سے کم، بادام پستہ اور ناریل تھوڑا سا۔
ترکیب: ۔چھوہارے دودھ میں رات کو بھگودیں۔ صبح باریک پیس لیں۔ مزید دودھ ڈال کر پکائیں دودھ خشک ہوکر صر دو پیالی رہ جائے توسویاںڈال دیں۔ الالئچی پستہ اور بادام بھی ڈال دیں۔ ناریل موٹا کات کرڈالیں۔ دیگچی ڈھاک دیں۔ سویاں گل جائیں تو ڈش میں نکال لیں۔
ٹھنڈی اور گرم دونوں طرح پیش کی جاسکتی ہیں۔
چاول کی کھیر
اشیاء:۔چاول تین چوتھائی پیالی،دودھ ڈیڑھ کلو ،چینی حسب پسند ،پسی ہوئی الالئچی تین عدد نار یل کٹا ہوا تھوڑا سا۔
ترکیب: چاول دھو کر تین گھنٹے کیلئے بھگویں پھر ابال کر چمچے سے گھوٹ لی تاکہ باریک ہوجائیں، اسے پانی میں نیم گرم کرلیں جب چولہے پر چڑھا کر دودھ ملالیں اور دوبارہ پکائیں۔ گاڑھی ہونے لگے تو چینی شامل کردیں ساتھ چمچ ہلاتی ہیں چینی کا پانی خشک ہونے لگے تو اتار لیں ۔اس میں الالئچی شامل کریں اورڈش میںنکال لیں۔
قومی سویاں
اشیاء: سویاں آدھ کلو شکر ڈیڑھ کلو دودھ ایک کلو چینی آدھی پیالی ، پسی ہوئی الالئچی تین عدد زعفران آدھا چائے کا چمچ
ترکیب: ۔دودھ کو تیز گرم کرلیں۔ گھی میں الالئچی کا پاﺅڈر ڈال کر سویاں ڈال دیں۔ بھن جانے کے بعد دود ھ شامل کردی۔ چینی آدھی دودھ یا پانی میں پکا کر حل کرلیں۔ اگر بادام پستہ یا ناریل ہوتو اس میں پکا کر حل کرلیں۔ ہلکی انچ پر پکائیں کٹے ہوئے بادام ناریل ڈال دیں تاکہ تمام چیزیں مل جائیں۔
چاول کی فیرنی
اشیاء:چاول ایک پاﺅدودھ ایک کلو چینی آدھی پیا الالئچی پسی ہوئی تین عدد بادام اور پستے حسب ضرورت۔
ترکیب: چاول دھو کر دو گھنٹے کے لئے بھگودیں۔ پانی نکال کر خشک کرلیں۔ چاول دھوپ میں بھی رکھ سکتی ہیں اب چاول باریک پیس کر دودھ میں ملائیں اور درمیانی آنچ پر پکائیں چمچہ مسلسل چلائیں تاکہ لگ نہ جائے فیزنی گاڑھی ہونے لگے تو چینی ڈال دیں۔چینی کا پانی خشک ہوجائے کو الالئچی اور بادام چھڑک پر اتارلیں ڈونگے میں نکال کر ٹھنڈا کرلیں۔