جھریوں سے پاک شاداب جلد

جھریوں سے پاک شاداب جلد

بدھ , 13 جولائی , 2016

قومی آواز نیویارک: اپنی عمر سے کم کا نظر آناشاید ہی کسی کا خواب نہ ہو کیونکہ بیشتر افراد جھریوں سے پاک شاداب جلد کی تمنا ہی کرتے ہیں۔جلد پر نمودار ہونے والے بڑھاپے کے اثرات میں سب سے اہم جھریاں ہیں جن کی وجہ سے چہرے کا حسن متاثر ہوتا ہے اور انسان وقت سے پہلے ہی بوڑھا نظر آنے لگتا ہے۔بیشتر افرد جھریوں سے بچنے کے لئے مہنگی کریموں کا سہارا لیتے ہیں لیکن یہ کریمیں فائدے کی بجائے اکثر اوقات نقصانا کا باعث بنتی ہیں ۔ماہرین امراض جلد کی رائے مطابق اگر مہنگی کریمز کی جگہ ویزلین کا استعمال کیا جائے توآپ باآسانی اپنی اصلی عمر سے10سال کم نظر آسکتے ہیں۔ماہرین کاکہنا ہے کہ جھریوں کی بڑی وجہ چہرے پر ہونے والی خشکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جب تک جلد میں نمی موجود رہتی ہے تو جھریاں نہیں بنتی لیکن نمی کم ہونے سے جھریاں پیدا ہونے لگتی ہیں اور انسان بوڑھا نظرآنے لگتا ہے۔اگر آپ ویزلین چہرے پر لگائیں گے تو یہ جلد کے مساموں کو پرنم رکھے گی جس کی وجہ سے جھریاں پیدانہیں ہوں گی۔ویزلین میں سیراسین،منرل آئل اورلینولین ہوتی ہت جس کی وجہ سے چہرے پر خشکی پیدا نہیں۔چہرے پر جھریاں سب سے پہلے آنکھوں اور ہونٹوں کے گرد بنتی ہیں اور ان جگہوں پر ویزلین لگانے سے آپ کی جلد ٹھیک رہے گی۔انکا کہنا ہے کہ رات کو سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوئیں اور پھر ویزلین ہاتھوں میں لگاکر چہرے پر مساج کریں۔ساری رات چہرے پر ویزلین لگی رہنے سے جلد میں نمی برقرار رہے گی۔صبح اٹھ کر چہرے کو تازہ پانی سے دھولیں،یہ عمل مسلسل جاری رکھیں تاکہ چہرے کی شادابی برقرار رہے۔


متعلقہ خبریں