ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی

لاہور(شوبز ڈیسک) ثانیہ مرزا ڈبلیو ٹی اے کی ڈبلز کی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔ثانیہ مرزا نے فائنل میں کامیابی کے بعد حاصل کیا، اپنی پارٹنر باربورا اسٹریکووا کے ساتھ مل کر اپنی سابقہ پارٹنر سوئٹزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز اور کوکو وین ڈیویگے کی جوڑی کو 7-5اور6-4 کے اسکور سے شکست دی۔اس فائنل میں جیت کے سبب ثانیہ مرزا نے ڈبلز کے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔