ثانیہ مرزا کو مکسڈ ڈبلز میں شکست

نیویارک (نیوز ڈیسک) سٹار بھارتی پلیئر ثانیہ مرزا یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مکسڈڈبلز پری کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں۔ ڈریگنجا اور کریجک کووا نے ثانیہ مرزا اور ایوان ڈوڈگ کو شکست دی۔ امریکہ میں جاری سال کے چوتھے اور آخری گرینڈسلام کے سلسلے میں کھیلے گئے مکسڈڈبلز پری کوارٹرفائنل میں کروشیا کے مرین ڈریگنجا اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار بربورا کریجک کووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ثانیہ مرزا اور ان کے کروشین جوڑی دار ایوان ڈوڈگ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔