مسوڑھوں کی خطرناک بیماریوں سے نجات کا قدرتی نسخہ

قومی آواز ….ویب ڈیسک

اگر آپ کے دانتوں میں انفیکشن ہوگئی ہے اور بہت تکلیف ہے تو پریشان نہ ہوں کیونکہ آج ہم آپ کو اس سے بچنے کا قدرتی طریقہ بتائیں گے۔ دانتوں کی اس انفیکشن کو عموماًGingivitisبھی کہا جاتا ہے اور95فیصد بالغ افراد اس کا شکار ہوتے ہیں۔اس میں بیکٹیریا دانتوں ہر حملہ آور ہوتے ہیں اور دانتوں کو کمزور بناتے ہوئے سخت ہوجاتے ہیں اور دانت مستقل گندے اور خراب ہوجاتے ہیں۔برش کرنے کے دوران دانتوں سے خون بھی بہتا ہے جبکہ منہ سے بدبو بھی مستقل درد سر بن جاتی ہے۔اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو دانت ضائع بھی ہوسکتے ہیں۔آئیے آپ کو دانتوں کی اس بیماریسے بچنے کے طریقے بتاتے ہیں۔

ایک کپ میں گرم پانی ڈال کر اس میں ایک چمچ نمک کا ڈالیں اور اس سے کلی کریں۔اس عمل کو دن میں کئی بار دہرایا جاسکتا ہے۔

کوار گندل نہ صرف جلد کے لئے بلکہ یہ دانتوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔اس کے محلول کو دانتوں پر رگڑیں،بازار سے کوار گندل کا جیل بھی بآسانی مل جاتاہے۔اسے باقاعدگی کے ساتھ اپنے دانتوں پر لگائیں ۔

دانتوں کے لئے شہد بہت زیادہ مفید ہے لہذا اپنے دانتوں پر شہد لگائیں۔

لہسن میں انٹی بائیوٹک خصوصیات پائی جاتی ہیں لہذا یہ بھی دانتوں کے لئے بہت سودمند ہے۔تھوڑا سا لہسن پیس لیں اور اسے براہ راست متاثرہ دانتوں پر لگائیں۔

زیتون اور ناریل کا تیل بھی انٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے لہذا اسے اپنے دانتوں پر باقاعدگی سے لگائیں اور دانتوں کا مساج کریں۔

چنبیلی،دارچینی اور ادرک کی چائے بنائیں کہ ان تینوں اجزاءمیں جراثیم کے خلاف لڑنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔اس چائے کی کلی کریں اور دن میں تین بار استعمال کریں۔

بیکنگ سوڈا سے دانتوں کو صاف کرنے کے بعد ایک چمچ سیب کا سرکہ لیں اور اسے ایک کپ پانی میں ڈال کر اس محلول سے کلی کریں۔

دہی کا زیادہ استعمال کریں،ایسی دہی کا استعمال کریں جس میں چینی یا کوئی فلیور موجود نہ ہو۔


متعلقہ خبریں