اتوار کو ملک بھر میں کرسمس کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

 قومی آواز ۔ کراچی۔

کراچی میں مسیحی کمیونٹی صدر اور محمود آباد اور اس سے متصل علاقوں میں آباد ہے لیکن وہ کرسمس کی خریداریوں کے لئے زیادہ تر بوہری بازار صدر کا ہی رخ کرتی ہے۔

شہر میں سے سب سے زیادہ مسیحی برادری صدر اور محمود آباد و اس سے متصل علاقوں میں آباد ہے لیکن کرسمس کے سلسلے شاپنگ کے لئے تمام افراد بوہری بازار صدر کا ہی رخ کرتے ہیں جہاں پچھلے کئی دنوں سے خریداروں کا رش ہے جبکہ ہفتے کی شام اور اتوار کو خریداروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا۔

پورا بازار زیبائش اور آرائش کی چیزوں اور رنگی برنگی لائٹس سے سجا ہوا ہے ۔ ہفتے کی شام ویک اینڈ ہونے کے سبب بھی خریداروں کا غیر معمولی رش دیکھا گیا۔

ایک خاتون خریدار انیتا نے وی او اے کو بتایا ’’ کرسمس پوری دنیا میں ایسے موقع پر منایا جاتا ہے جب نیا سال بھی قریب ہی ہوتا ہے ، اس لئے ہم لوگ کرسمس کے ساتھ ہی نئے سال کی خریداری بھی ایک ہی ساتھ کرلیتے ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ بعد میں دوبارہ وقت کم ہی مل پاتا ہے۔ ‘‘

اتوار کو ملک بھر میں کرسمس کا تہوار پورے جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے کراچی کی مسیحی برادری نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔


متعلقہ خبریں