خاتون ساتھ ہو تو مرد معمول سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں

نیویارک ( قومی آواز….مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ماہرین نے ایک تحقیق میں دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ کھانا کھاتے ہوئے کسی خاتون کا ساتھ ہو تو مرد اپنی نارمل روٹین سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔امریکہ کی کورنیل یونیورسٹی کے تحت کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ پیٹ پوجا کرتے ہوئے اگر کھانے میں کوئی خاتون بھی شریک ہو تو مرد اپنے عام معمول سے زیادہ کھانا کھا جاتے ہیں۔اس کے مقابلے میں مردوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے خواتین کے کھانے کی مقدار میں اضافہ نہیں بلکہ کمی دیکھنے میں آتی ہے ۔ماہرین نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد اس انداز میں خواتین کو متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔


متعلقہ خبریں