پیٹ کی چربی ختم کرنے کیلئے جادوئی مشروب

قومی آواز ۔ لندن (نیوز ڈیسک) خوبصورت اور دُبلا پتلا پیٹ ہم سب کی خواہش ہوتی ہے۔ اس مقصد کے لیئے لوگ کئی طرح کی ورزشیں بھی کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ کھانا پینا تک چھوڑ دیتے ہیں یا بالکل ہی کم کردیتے ہیں لیکن آج ہم آپ کو پیٹ کی چربی کم کرنے کا انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے۔ آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ نیچے بتائے گئے جوس کا ایک گلاس روز صبح کے وقت خالی پیٹ پینا ہے۔

اجزائے ترکیبی:-
ایک عدد گریپ فروٹ
آدھا سیب
آدھی ناشپاتی
آدھ کپ فروزن یا تازہ رس بھری
اورنج جوس کا ایک تہائی کپ
بنانے کا طریقہ:-
تمام پھلوں کو اچھی طرح دھونے کے بعد جو سر میں اچھی طرح پیس لیں اور تمام اجزاءکے ایک جان ہونے پر ان میں اورنج جوس ڈال دیں اور اب تمام اجزاءکو چھان کر اس جوس کا گلاس روز استعمال کریں اور خوبصورت پیٹ حاصل کریں۔