مردوں کا کمزور ترین لمحہ کونسا ہوتاہے ؟

لندن (قومی آواز–ویب ڈیسک) ’یونیورسٹی آف کنیکٹیکٹ‘ کے پروفیسرز کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ ترین تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنسی عمل مکمل ہونے کے بعد اس بات کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں کہ لوگ اہم ترین باتیں اپنے ہمسفر کو بتادیں۔ اس کی وجہ ممکنہ طور پر اس وقت پر جسم میں ریلیز ہونے والا ہارمون ’اوکسی ٹوسن‘ ہے۔

’پروفیسر امانڈا‘ ڈینز کے مطابق اسی لئے میاں بیوی کے تعلقات کو بہتر بنانے میں سونے سے پہلے کی جانے والی باتیں نہایت اہم کردار کی حامل ہوتی ہیں۔

جسم میں ’اوکسی ٹوسن‘ (Oxytocin) بڑھ جانے کے باعث انسان دوسروں پر زیادہ بھروسہ کرتا ہے اور خطرات کے تاثر میں کمی آجاتی ہے۔ اس تحقیق کو ’نیشن کمیونیکیشن ایسوسی ایشن‘ کے جرنل میں شائع کیا گیا ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے راز اگلوانے کے لئے اکثر خوبرو خواتین کا سہارا لیا جاتا ہے۔ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ یہ حکمت عملی اس قدر کارگر کیوں رہتی ہے۔