جنیوا موٹر شو: دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف

March 09, 2017
قومی آواز جنیوا
سوئزرلینڈ میں جنیوا موٹر شو کا آغاز ہو گیا ہے جس میں نامور طیارہ ساز کمپنی نے جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین دنیا کی پہلی ڈرون کار متعارف کروا دی ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والی ایئر بس مینو فیکچرز نے دنیا کی پہلی ڈرون کار پیش کی ہے جو ٹریفک کے شدید دباؤمیں دیوہیکل ڈرون کی مدد سے ہوا میں اُڑان بھر کر اس میں سوار شخص کو منزلِ مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔

مکمل طور پر الیکٹرک اور مقناطیسی طاقت سے چلنے والی یہ دیدہ زیب ننھی کار جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے اورماحول دوست ہے جو مستقبل قریب میں فضائی آلودگی کے خاتمے کا سبب بھی بن سکے گی۔