آن لائن شاپنگ

قومی آواز ۔ نئی دہلی،(ایجنسی)مصروف ترين زندگى ميں وقت کى کمى کے سبب بھيڑ بھاڑ والے مال اور بازاروں سے دور ى اختيار کرنے والے لوگوں کى آن لائن خريدارى ميں دلچسپى ميں اضافہ کى وجہ سے 2016 تک اس طرح شاپنگ کرنے والو ں کى تعداد 10 کروڑ تک پہنچ جائے گى۔ دنيا کى مقبول سرچ انجن کمپنى گوگل کى رپورٹ کے مطابق ہندوستان ميں اس وقت تين کروڑ 50 لاکھ لوگ آن لائن خريدارى کرتے ہيں جبکہ سال 2012 ميں يہ تعداد 80 لاکھ تھى۔ ملک ميں اس برس کے آخر تک انٹرنيٹ استعمال کرنے والوں کى تعداد 30 کروڑ سے زيادہ ہونے سے يہاں آن لائن شاپنگ کرنے والوں کى تعداد ميں بہت تيزى سے اضافہ ہورہا ہے

 


متعلقہ خبریں