February 03, 2017 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوئی تقریر کریں اور اس میں کوئی متنازع بات نہ کریں ایسا ہو ہی نہیں سکتا ،کچھ ایسا ہی گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں ایک دعائیہ تقریب کے دوران ہوا، جب ٹرمپ نے سنجیدہ نوعیت کی تقریب میں امریکی ٹی وی پروگرام کی کم ریٹنگ پر بات چھیڑ دی اور ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ کی میزبانی میں چلنے والے شو کی ریٹنگز کے لیے دعا کرنے کو کہا۔ ٹرمپ کی اس حرکت پر تقریب کے شرکاء ہکا بکا رہ گئے ۔ کوئی بھی اس تقریب میں غیر سنجیدہ بیان کی توقع نہیں کررہا تھا۔ ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ نے بھی ڈونلڈ ٹرمپ کوسوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ ٹرمپ! میرے پاس ایک کمال کا آئیڈیا ہے کیوں نہ ہم اپنا کام ایک دوسرے سے تبدیل کردیں کیوں کہ آپ ریٹنگز لانے میں ماہر ہیں لہٰذا آپ ٹی وی سنبھال لیں اور میں آپ کا کام سنبھال لیتا ہوں، اس طرح امریکی عوام بھی سکون سے سو سکے گی۔ واضح رہے آرنلڈ سے قبل اس شو کی میزبانی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیا کرتے تھے
قومی آواز۔
واشنگٹن میں ہونے والی سالانہ دعائیہ تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈٹر مپ نے ہالی ووڈ اسٹار آرنلڈ شوازنیگر کے پروگرام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔آرنلڈ نے بھی ٹرمپ کو کرارا جواب دینے کیلئے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی۔