27 جولائی ، 2018 مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پارٹی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ قومی آواز کراچی : میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ انتخابات میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ آفاق احمد کا مہاجر قومی مومنٹ کی چیئرمین شپ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پارٹی کو اب نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کارکنوں کے اصرار کے باوجود اپنا فیصلہ واپس لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں فیصلے تبدیل کرنے والا فرد نہیں ہوں۔ آفاق احمد نے کارکن کی حیثیت سے آخری سانس تک ایم کیو ایم حقیقی کے لیے جدوجہد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جمہوری روایات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان منیجنگ کمیٹی بنائیں اور پارٹی کو دوبارہ مضبوط کریں۔ خیال رہے کہ مہاجر قومی مومنٹ کے سربراہ آفاق احمد کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 240 سے انتخاب لڑ رہے تھے تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کر سکے این اے 240 سے ایم کیو ایم پاکستان کے اقبال محمد علی خان 61165 ووٹ لے کر کامیاب رہے جب کہ آفاق احمد 14376 ووٹ حاصل کر سکے۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ساؤتھ ایف آئی اے و جے آئی ٹی سربراہ نجف مرزا نے کی۔ اجلاس میں پنجاب ایف آئی اے کے افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں مقدمے کی اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں آصف زرداری اور فریال تالپر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ دونوں کو آصف زرداری اور فریال تالپر کو آج کمرشمل بنکنگ سرکل میں طلب کیا گیا ہے، متوقع طور پر جے آئی ٹی دونوں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں آیندہ سماعت کے لیے کچھ اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں
یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں