April 03, 2017 امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ شکاگو میں واقع ایک پارک میں ایک کار میں سوار مسلح افراد نے چھ راہگیروں پر حملہ کر دیا اور فرار ہو گئے، حملے میں دو افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔ گزشتہ دو روز کے دوران بھی اسی طرح کے کئی واقعات رونما ہو ئے جن میں ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام افراد کی عمریں، انّیس سے پینتیس برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ شکاگو ان شہروں میں ایک ہے کہ جہاں فائرنگ اور تشدد کے واقعات زیادہ رونما ہوتے ہیں۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک شکاگو میں700 سے زائد افراد فائرنگ کا نشانہ بن چکے ہیں۔
قومی آواز ۔شکاگو: ۔امریکا کے شہر شکاگو کے مختلف علاقوں میں دو روز کے دوران تشدد اور فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم 6 افراد ہلاک اور 17 دیگر زخمی ہو گئے۔