قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔ ٹورنٹو میں طالبعلموں کو ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے ایک طلباءمہم سامنے آئی ہے اور ٹورنٹو کے چار اسکولوں کے طلباءنے اعلان کیا ہے کہ وہ طلباءکو ہراسمنٹ سے بچانے اور سرکار کی توجہ اس مسئلے پر مبذول کروانے کے لئے واک آﺅٹ مہم کا آغاز کریں گے۔ یہ مظاہرہ ”ناٹ جسٹ رومرز“تحریک کی سپورٹ میں کیا جائے گا۔ طلباءنے اپنے مطالبات کے حق میں ایک دستخطی مہم بھی شروع کی ہے جس پر اب تک سترہ ہزار طلباءدستخط کر چکے ہیں۔ طلباءنے وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ طلباءکو ہراسمنٹ سے بچانے کے لئے مستحکم قانون سازی کی جائے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس مطالبے کے حق میں ہیں اور جلد ہی اس سلسلے میں کوئی قانون سازی ضرور کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹیچرز اونٹاریو کالجز نے بھی اعلان کیا ہے کہ جو ٹیچرز اس قسم کی ہراسمنٹ میں ملوث پائے جائیں گے ان کے لائسنس معطل کر دئیے جائیں گے اور ان کے خلاف ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Friday May 11