وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی بیساکھی تقریبات میں شرکت ، کمیونٹی سے خطاب

قومی آواز: ٹورنٹو
کینیڈین خبریں 14 اپریل ، 2019

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتہ کو وینکوور میں منعقدہ بیساکھی کی تقریبات میں شرکت کی اور پریڈ میں حصہ لیا۔اس  موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے 1902میں قائم شدہ خالصہ دیوان سوسائٹی اور گوردوارے کی خدمات کوسراہا۔انہوں نے دیگر سیاسی و سماجی رہنماﺅںکے ہمراہ پریڈ میں حصہ بھی لیا ۔یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں. تقریبات میں لنگر کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا تھا۔