نئی امریکی انتظامیہ سےرابطے میں ہیں،دفتر خارجہ

February 09, 2017

قومی آواز ۔ اسلام آباد ۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ سےرابطے میں ہیں، نئی امریکی انتظامیہ پاکستانیوں سے متعلق خصوصی اقدامات نہیں لےرہی، برطانیہ میں طیارےکےواقعہ پر مزید معلومات اکٹھی کررہےہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا میڈیا کو بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں بھارتی مداخلت کے ثبوت دے چکا ہے، بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی مسلسل جاری ہے، پاکستان نےجنگ بندی معاہدےکی خلاف ورزی پراحتجاج ریکارڈکرایا ہے۔

انہوںنے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں 8 ہزارکشمیریوں کوجبری گمشدہ کیا گیا، کشمیریوں نےبھارتی پولیس کوفوج جیسےاختیارات دینےکےبل کےمسودے کومستردکردیا۔

نفیس زکریانے مزید کہا کہ افغانستان میں ہلال احمر کے چھ افغان کارکنوں کے قتل کی بھرپور مذمت کرتےہیں۔