March 07, 2017 قومی آواز ۔ واشنگٹن ۔ نئے ٹرمپ آرڈر کو بھی امریکی سماج نے مسترد کردیا ہے ۔وائٹ ہاؤس کےباہر درجنوں مظاہرین نےامتیازی قانون کے خلاف احتجاج کیا ۔ ایمنیسٹی انٹرنیشنل امریکا کی سربراہ مارگریٹ ہوانگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واردات پرانی ،طریقہ نیا ہے،نفرت اور خوف کو نئے لبادے میں پیش کیا گیا ہے ۔ نیویارک کے اٹارنی جنرل کہتے ہیں کہ وہ تعصب پرمبنی نئے آرڈر کو چیلنج کرنے کےلیے تیار ہیں ۔ دوسری جانب اخبارنیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ ایک بار پھرمسلم اکثریت والے ممالک کو نشانہ بنایاگیا۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں والے ممالک میں شامل تین عیسائی ریاستوں ،کولمبیا ،وینزویلا اورفلپائن کوشامل نہ کرنا تعصب پرمبنی ہے ۔