ٹرمپ صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کرسکے

April 03, 2017
قومی آواز نیویارک: میڈیا پر کڑی تنقید کرنے والے امریکی صدر صحافیوں کے کڑے سوالات کا سامنا نہ کرسکے اور ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کیے بغیر واپس چلے گئے۔

وائٹ ہاؤس میں دستخط کی تقریب میں صحافیوں نے صدر ٹرمپ سے انتخابات میں روسی مداخلت اور ان کے سابق مشیر مائیکل فلن کے استثنیٰ سے متعلق سوالات پوچھنے چاہے۔

جواب دینے کے بجائے صدر ٹرمپ نے صحافیوں کو مکمل نظرانداز کیا اور غصے میں دوسرے کمرے میں چلے گئے اور جاتے جاتے کہا کہ آپ سب کا شکریہ، آپ سب جلد اس کا نتیجہ دیکھیں گے۔

نائب صدر ایگزیکٹو آرڈرز پر سائن کے لیے صدر کے پیچھے گئے لیکن ناکام واپس آگئے۔