افغانستان میں مسجد میں خودکش دھماکا، 30 افراد جاں بحق

قومی آواز ۔ کابل
Friday, October 20, 2017

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب مسجد میں خودکش دھماکے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ کابل کے علاقے دشت برچی میں واقع مسجد میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان وزرات داخلہ نے دھماکے میں 30 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

قندھار میں افغان آرمی کے کیمپ پر خودکش حملہ، 40 سے زائد فوجی ہلاک

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

دھماکے کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ متاثرہ مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

افغان مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالے سے کہا ہے کہ مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گزشتہ تین روز کے دوران افغانستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 150 کے قریب افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔