افغانیوں کو پانچ سو کروڑ دیں گے اور ٹیکس ریلیف بھی دیں گے،وزیراعظم عمران خان

قومی آواز
قومی نیو ز، 23نومبر،2021
وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان افغانیوں کو پانچ سو کروڑ روپے کی امداد دے گی اس کے علاوہ افغان تاجروں کے لیے ٹیکسوں میں چھوٹ بھی دی جائے گی۔ وزیراعظم نے یہ اعلان افغانستان کے لیے قائم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کیا۔ پاکستان میں انتہائی غربت اور شدید بے روزگاری کے باوجود اجلاس میں شریک حکام کی مشاورت سے یہ اعلان سامنے آیا۔۔۔۔۔۔۔۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر ملاحظہ فرما رہے ہیں۔۔۔۔۔۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی مشیر خزانہ شوکت ترین آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف بھی شریک تھے۔


متعلقہ خبریں