اقوام متحدہ کی اقدار کو مسترد کرنےوالوں نے بےنظیر بھٹو کو قتل کیا: برطانوی وزیر اعظم

قومی آواز ۔ نیو یارک
Thursday, September 21, 2017

برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے نے سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بہیمانہ قتل اُن لوگوں نے کیا جو اقوام متحدہ کی اقدار کو مسترد کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی میں موجود بہت سے لوگ بے نظیر بھٹو سے اچھی طرح واقف رہے ہیں۔

ٹریزا مے نے مزید کہا کہ بے نظیر بھٹو کا تعلق دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ملک سے تھا اور اُنہیں جمہوری جدوجہد، برداشت کو فروغ دینے اور ایک خاتون ہونے کی وجہ سے قتل کیا گیا