الیکشن سے قبل آخری گرما گرم بحث،سیاسی رہنماﺅں کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Tuesday May 29th 2018

اونٹاریو میں الیکشن نزدیک آنے کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں میں رسہ کشی کا عمل بھی تیز ہو گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی ایڈوانس پولنگ کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ٹیلی وژن پر ہونے والی آخری الیکشن ڈیبیٹ کے موقع پر مخالف سیاسی جماعتوں کے نمائدوں نے ڈگ فورڈ پر شدید گولہ باری کی اورانہیں الیکشن سر پر آنے کے باوجود کوئی پروگرام جاری نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ تازہ ترین سروے کے مطابق این ڈی پی عوام میں مقبولیت کے حوالے سے کنزرویٹیو سے بہت آگے نکل گئی ہے جبکہ نیو ڈیموکریٹس بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں رہے اور ان کی پوزیشن بھی کافی اچھی دیکھی جا رہی ہے۔لبرل پریمیر کیتھلین وین کی مقبولیت کا گراف بھی کافی گر گیا ہے اور وہ ایک پول کے مطابق بیس فیصد سے بھی نیچے جا چکا ہے۔