امریکا کے سابق صدر باراک اوباما کو نوکری مل گئی

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آباد
امریکا کے سابق صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور وہ اب عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق امریکا کی ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کا رکن بنیں گے۔

کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے اور بارک اوباما کو بھی یہی اجرت ملے گی۔

سابق امریکی صدر کی جیوری کی خدمات انجام دینے کے حوالے سے زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آرہے ہیں۔

سابق صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ براک اوباما نے 1988 سے 1991 کے درمیان ہارورڈ لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے رہے جب کہ وہ شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔

56 سالہ اوباما سے قبل سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔

کک کاؤنٹی میں معروف اداکارہ اور میڈیا مالک اوپرا ونفری نے 2004 میں ایک قتل کے مقدمے میں جیوری کا کردار ادا کیا تھا