امریکہ سائنا گوگ پر حملے کے بعد کینیڈا بھر کی یہودی عبادتگاہوں میں ہائی الرٹ

اتوار28 اکتوبر 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

امریکہ میں سائنا گوگ پر حملے کے بعد کینیڈا میں موجود یہودی عبادتگاہوں میں بھی خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور یہودی کمیونٹی نے اپنے ممبران سے ہوشیار رہنے کو کہا ہے۔ ٹورنٹو اور یارک ریجن میں واقع یہودی عبادتگاہوں کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ڈیوٹی انسپکٹرشانون اینڈرسن کا کہنا ہے کہ عبادتگاہوں کے ارد گرد گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے اور پولیس ہر طرح سے چوکنّا ہے۔
photo credits: cp24