امیر قطر کا سعودی عرب پر حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ واشنگٹن

قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے ان کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی۔

واشنگٹن میں امریکی ٹی وی کے پروگرام ’60 منٹس’ میں بات کرتے ہوئے امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے 1996 میں ان کے والد کی حکومت بدلنے کی کوشش کی اور ایک اب ان کی بھی حکومت بدلنے کی کوشش کی گئی ہے۔

تمیم بن حمادالثانی نے کہا کہ خطے کے عوام کے لئے اظہار رائے کی آزادی چاہتے ہیں اور سعودی عرب اظہار رائے کی آزادی کو خود کے لئے خطرہ سمجھتا ہے۔

امیر قطر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کو ہماری آزادی اور خطے کے لئے ہمارا نظریہ پسند نہیں اور اسی وجہ سے اس نے رواں سال جون میں قطر کا سفارتی اور معاشی بائیکاٹ بھی کیا۔

قطر کے امیر شیخ حماد بن خلیفہ التھانی نے 2013 میں اپنے صاحبزادے شیخ تمیم کو اقتدار سونپا تو اس وقت ان کی عمر صرف 33 سال تھی۔