اونٹاریو ایلمنٹری ٹیچرز کی جانب سے الیکشن میں این ڈی پی کی حمایت کا اعلان

قومی آواز ۔ ٹورنٹو ۔
Friday May 11

اونٹاریو کی ایلمنٹری ٹیچرز یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ آنے والے انتخابات میں این ڈی پی پارٹی کو سپورٹ کریں گے۔ ایلمنٹری ٹیچرز فیڈریشن آف اونٹاریو کے صدر سام حاموند نے جمعہ کو یہ اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ این ڈی پی ہی وہ واحد پارٹی ہے جو ایجوکیشن پر سب سے زیادہ بجٹ صرف کرنے کی بات کرتی ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹوپر پڑھ رہے ھیں. این ڈی پی لیڈر اینڈریا ہوارتھ کا کہنا ہے کہ ان کا وعدہ ہے کہ اگر وہ منتخب ہو گئیں تو طلباءکے لئے نئی اصلاحات لائی جائیں گی اور ایجوکیشن کو مزید بہتر بنایا جا ئے گا۔