October 18, 2017 اونٹاریو کی اسمبلی میں لبرل ایم پی کرسٹینا مارٹن ایک ایسا بل پیش کرنے جا رہی ہیں جس کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کی خواتین ملازمین کو اونچی ہیل کی سینڈلیں اور جوتے پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔ اس بل کا مقصد خواتین کی صحت اور ان کے وقار کے مد نظر انہیں بے آرامی سے بچانا اور ان کی پسند اور مرضی کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔اس سے قبل اس طرح کا ایک بل برٹش کولمبیا کی اسمبلی میں بھی پیش کیا جا چکا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کو جوتے پہننے کے معاملے میں کسی خاص طرز کا جوتا پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا تعلق صحت سے ہے۔ اس قانون کے تحت جوتا کسی بھی یونیفارم کا باقاعدہ حصہ قرار نہیں دیا جا سکے گا۔
قومی آواز۔ ٹورنٹو: