اونٹاریو میں کمپنیاں اپنی خواتین ورکز کو اونچی ہیل کے جوتے پہننے پر مجبور نہیں کر سکیں گی، قانونی بل پیش

October 18, 2017
قومی آواز۔ ٹورنٹو:

اونٹاریو کی اسمبلی میں لبرل ایم پی کرسٹینا مارٹن ایک ایسا بل پیش کرنے جا رہی ہیں جس کے تحت پرائیویٹ کمپنیوں کی خواتین ملازمین کو اونچی ہیل کی سینڈلیں اور جوتے پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکے گا۔ اس بل کا مقصد خواتین کی صحت اور ان کے وقار کے مد نظر انہیں بے آرامی سے بچانا اور ان کی پسند اور مرضی کے حق کا تحفظ کرنا ہے۔اس سے قبل اس طرح کا ایک بل برٹش کولمبیا کی اسمبلی میں بھی پیش کیا جا چکا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ملازمین کو جوتے پہننے کے معاملے میں کسی خاص طرز کا جوتا پہننے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا کیونکہ اس کا تعلق صحت سے ہے۔ اس قانون کے تحت جوتا کسی بھی یونیفارم کا باقاعدہ حصہ قرار نہیں دیا جا سکے گا۔