اونٹاریو و دیگر ملحقہ علاقوں کے لئے ہیٹ ویو کی وارننگ جاری، محکمہ موسمیات

پیر 6 اگست 2018
قومی آواز ٹورنٹو

محکمہ موسمیات کینیڈا نے اونٹاریو و دیگر مضافاتی علاقوں کے لئے موسمیاتی وارننگ جاری کی ہے جس میں ہیٹ ویو کا خطرہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرم موسم سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ جی ٹی اے اور دیگر علاقوں میں پارہ تیس سے چالیس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے جو انسانی صحت کے لئے خطرناک ہو سکتا ہے ۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں . ہیٹ ویو اگلے چند دنوں تک اپنے عروج پر ہو گی تاہم اس میں بتدریج کمی ہو تی جائے گی۔