اچھے جیون ساتھی کے چناﺅ کیلئے چند مفیدمشورے

قومی آواز ۔ : شادی کے حوالے سے عام طور پر کہا جاتا ہے کہ یہ ’دو دلوں کا سودا ‘ہے۔شادی د و افراد کے درمیان ایک دلچسپ اور حسین ملاپ کا نام ہے۔تاہم اس رشتے کو جوڑنے میں جلدی ہر گز نہیں کرنی چاہیے ۔چند تجر بہ کار احباب کی رائے میں خاص طور پر خواتین کو شادی سے پہلے اپنے ہونے والے شوہر کے بارے میں چند باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے تاکہ زندگی بھر کے عذاب سے بچا جا سکے ۔ہمارے ہاں عام طور پر زیادہ تر لوگ کسی کی شخصیت یا خوبصورتی سے متاثر ہو کر شادی کر بیٹھتے ہیں جو بعد ازاں گھریلو ناچاکی کا شکار ہو کر ہمیشہ کے لئے ختم ہو جاتی ہے۔خواتین کو چاہیے کہ کسی مرد کا شادی کے لئے پسند کرنے سے پہلے دیکھیں کیا وہ اپنے سے چھوٹے اور بڑے افراد کی یکساں عزت کرتا ہے؟ماہرین نفسیات کی رائے کے مطابق جو شخص اپنے سے بڑی خواتین جیسے کہ اپنی والدہ کی عزت کرتا ہے وہ لازماً بیوی کی عزت کرے گا ۔علاوہ ازیں جو شخص بچوں سے محبت کرتا ہو گا وہ اپنے بچوں کے ساتھ بے حد مہربان ہو کر رہے گا۔اسے طرح دوسری اہم خصوصیت یہ ہے کہ کیا آپکا پسند کیا ہوا شخص سخت محنت کرنے کا قائل ہے اگر ہے تو یاد رکھیں ایسے لوگ شادی کے بعد آپکے بچوں کے باپ کہلانے کے لائق ہیں۔علاوہ ازیں خود پسند شخصیت کے مالک شخص کو کبھی اپنی زندگی میں داخل ہونے کی اجازت نہ دیں ایسے افراد آئندہ زندگی میں بہت سے مسائل کھڑے کر سکتے ہیں۔شادی کے لئے جیون ساتھی میں پائی جانے والی سب سے اہم خصوصیت اس کا ایماندار ہونا ہے ۔اگر کوئی شخص آپ سے محبت کا دعویدار ہو اور اپنے بیان پر قائم رہنے کی صلاحیت سے یکسر محروم ہو تو ایسے انسان پر کبھی بھروسہ مت کریں۔ماہرین کی رائے میں شادی کرنے سے پہلے کسی مرد میں ان چار اہم خصوصیات کا ہونا بے حد ضروری ہے۔انکا مزید کہنا ہے کہ جو شخص فطرتاً عاجزاور شائستہ طبعیت کا ملک ہو گا وہ آپکے تصور سے بھی زیادہ آپکی عزت کرے گا۔لہٰذا محض کسی کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر شادی جیسا اہم فیصلہ ہر گز نہ کریں اور جیون ساتھی کے چناﺅ میں ان مشوروں کو ضرور ذہن میں رکھنے کی کو شش کریں۔