ایسٹ یارک میں قتل ہونے والی خاتون کا دوسرا قاتل بھی پولیس کے نرغے میں

Sunday June 10

قومی آواز ٹورنٹو
ایسٹ یارک کے علاقے میں پچھلے مہینے قتل ہونے والی تین بچوں کی ماں روڈیری اسٹراڈا کے دوسرے قاتل کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ تئیس سالہ ڈیوڈ بیک کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی اپنے ساتھی بائیس سالہ یوسٹن مریلو کے ساتھ اس قتل میں ملوث ہے۔یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں

پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کا کوئی مستقل پتہ ٹھکانہ نہیں ہے۔ ان دونوں نے گھر میں گھس کر چورے کرنے کے دوران روڈیری اسٹراڈا کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق مزمان کو جلد ہی عدالت کے روبرو پیش کر دیا جائے گا۔