ایٹو بکوک میں آٹو یارڈ میں آگ لگ گئی ،ریسکیو عملہ لوگوں کو بچانے کے لئے سرگرم

بدھ 8 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

ایٹو بکوک کے علاقے میں واقع ایک آٹو یارڈ گودام میں بدھ کی رات آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑے رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ گاڑیوں کے اس ڈھیر میں لگی جو ایک کھلے میدان میں اوپر تلے رکھی گئی تھیں۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں  . پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو عملہ وہاں موجود ہے اور لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے ۔ پولیس چیف میتھیو پیگ کے مطابق آگ شدید نوعیت کی ہے تاہم ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہو سکا ہے۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں دوسری جانب پولیس نے شہریوں کو متاثرہ علاقے میں جانے سے روک دیا ہے۔