ایکشن اینی میٹڈ فلم ’ دی لیگوننجا گو مووی‘ کا نیا ٹریلر

March 14, 2017
قومی آوازآکلینڈ ۔
مشہورمارشل آرٹس ہیرو ہیرو جیکی چن کی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی لیگو ننجاگو موودی کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

چارلی بین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی 6ایسے ننجاز کے گرد گھومتی ہے، جنہیں انتقام لینے کیلئے غیر معمولی صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں جیکی چن،ڈیو فرانکو،مائیکل پینا،فریڈ آرمیسن،کومیل نانجیانی اور زیچ ووڈز سمیت دیگر شامل ہیں۔

ڈین لن اور رائے لی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم وارنر برادرز پکچرز کے بینر تلے 22ستمبرکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔