شہزاد رائے اقوام متحدہ کے پاکستان میں خیرسگالی سفیر مقرر

Monday, October 30, 2017
قومی آواز ۔ اسلام آباد
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسداد منشیات اور جرائم نے معروف گلوکار شہزاد رائے کو پاکستان میں خیرسگالی سفیر مقرر کر دیا-

اقوام متحدہ کے مذکورہ ادارے کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک گلوکار اور سماجی کارکن کی حیثیت سے منشیات کے خلاف شہزاد رائے کاعزم قابل قدر ہے۔

پاکستان کے معروف گلوکار کی حیثیت سے نوجوانوں میں شہزاد رائے کی مقبولیت، قابلیت اور ان کا جذبہ منشیات کے خلاف ادارے کی جدوجہد میں مددگار ثابت ہوگا۔

شہزاد رائے نے عہدے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ منشیات اوکہ منشیات اور جرائم کے ساتھ ساتھ ایڈز کی روک تھام کے لیے عالمی ادارے کا کام قابل قدر ہے۔

شہزاد رائے کا کہنا تھا کہ چھوٹے موٹے جراِئم میں ملوث بچوں اور منشیات کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی زندگیاں خراب کرتے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے،اگر بحیثیت سفیر خیرسگالی وہ ایک بچے یا ایک نوجوان کی بھی مدد کرنے میں کامیاب ہوگئے تو انھیں اپنی کامیابی پر فخر ہوگا۔