برامپٹن سے نشست کے امیدوار ریپو دامن ڈھلون امیگریشن فراڈ میں ملوث

قومی آواز  برامپٹن
June, 06, 2018

برامپٹن سے اسمبلی نشست کے امیدواراور آئی سی سی امیگریشن کے ریپو دامن ڈھلون کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ موصوف امیگریشن فراڈ کے ایک مقدمے میں ماخوز ہیں۔ ڈھون کا تعلق پروگریسیو کنزرویٹیو پارٹی سے ہے ڈھلون نے اپنی قانونی فرم کے زریعے بہت سے لوگوں کو امیگریشن کا لالچ دے کر لاکھوں ڈالر سے محروم کر دیا۔ سی بی سی نیو ز نے ڈھلوں کے خلاف چار مقدموں کا ریکارڈ آشکار کر دیاجبکہ بہت سے کلائینٹس نے خود بتایا کہ ڈھلوں نے ان سے لاکھوں ڈالر امیگریشن کی مد میں وصول کئے لیکن ان کا کام نہیں کرایا۔ پولیس اس کیس کی تفتیش کر رہی ہے۔