قومی آواز ۔ ٹورنٹو آنے والے الیکشن کے لئے کینیڈا بھر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے ابھی سے تیاریوںکا آغاز کر دیا ہے اور مختلف حلقوں کے لئے متوقع امیدواروںکو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔ایسے ہی برامپٹن میں این ڈی پی کی جانب سے گوراتن سنگھ کو حلقے سے الیکشن لڑانے کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے(یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں)۔تینتیس سالہ گوراتن کا تعلق سکھ کمیونٹی سے ہے اور وہ این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ کے بھائی ہیں۔ گوراتن پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور کافی عرصے سے حلقے میں سیاست کر رہے ہیں۔ این ڈی پی کی لیڈر اینڈریا ہاورتھ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گوراتن برامپٹن کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔
Sunday, April 07, 2018