برامپٹن سے گوراتن سنگھ این ڈی پی کے امیدوار نامزد

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Sunday, April 07, 2018

آنے والے الیکشن کے لئے کینیڈا بھر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے ابھی سے تیاریوںکا آغاز کر دیا ہے اور مختلف حلقوں کے لئے متوقع امیدواروںکو میدان میں اتارا جا رہا ہے۔ایسے ہی برامپٹن میں این ڈی پی کی جانب سے گوراتن سنگھ کو حلقے سے الیکشن لڑانے کے لئے امیدوار نامزد کیا گیا ہے(یہ خبریں آپ قومی آواز کینیڈا پر پڑھ رہے ہیں)۔تینتیس سالہ گوراتن کا تعلق سکھ کمیونٹی سے ہے اور وہ این ڈی پی لیڈر جگمیت سنگھ کے بھائی ہیں۔ گوراتن پیشے کے لحاظ سے ایک وکیل ہیں اور کافی عرصے سے حلقے میں سیاست کر رہے ہیں۔ این ڈی پی کی لیڈر اینڈریا ہاورتھ کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گوراتن برامپٹن کی جانب سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔


متعلقہ خبریں