برامپٹن میں دو افراد کو چاقو گھونپ دیا گیا، ملزمان فرار

جمعہ 10 اگست 2018
قومی آواز
ٹورنٹو

پیل پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق برامپٹن میں جمعرات کی شب دو افراد کو چاقو گھونپے جانے کی اطلاع ہے۔ یہ خبریں آپ قومی آواز ٹورنٹو پر پڑھ رہے ہیں یہ واقعہ ولیم پارک وے پر پیش آیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور ایک شخص کو تشویشناک حالت میں ٹراما سینٹر جبکہ دوسرے زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جس کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔ابھی تک ملزمان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے پولیس اس واقعے کی چھان بین ک رہی ہے۔