برامپٹن میں فائرنگ ، دو افراد ہلاک ، ایک عورت شدید زخمی

منگل 04 ستمبر 2018
قومی آواز ۔ ٹورنٹو

برامپٹن پولیس کے مطابق کینیڈی روڈ کے علاقے میں اتوار کی صبح فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک دوسرے واقعے میں ایک عورت کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پولیس کے مطابق ان دونوں واقعات کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملتی ہیں۔ مرد اور خاتون کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ ایک ٹیکسی میں کہیں جا رہے تھے۔ ایک دوسرے واقعے میں تینتیس سالہ ڈیرک کیکون کو سینڈل ووڈ روڈ پر گولی ماری گئی جس سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس ان واقعات کی چھان بین کر رہی ہے۔