برف گرنے کا خطرہ ، سی این ٹاور کے ارد گرد کی متعدد عمارتیں بند رکھنے کا حکم ، پولیس اعلامیہ جاری

قومی آواز ۔ ٹورنٹو
Friday, April 20, 2018
ٹورنٹو پولیس کے ایک اعلامیے کے مطابق سی این ٹاور کے ارد گرد کی متعدد عمارتیں بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس اقدام کا مقصد ٹاور کے قریب واقع عمارتوں کے مکینوں او ر آنے جانے والوں کو کسی بھی حادثے سے محفوظ رکھنا ہے جو اوپر سے برف گرنے کی بناءپر پیش آ سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کی صبح تک ٹاور پر خطرناک حد تک برف جم چکی تھی جو کسی بھی وقت نیچے گر کر کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی تھی جس کی بناءپر پولیس نے قریبی عمارتوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی تھی تاکہ شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنایا جا سکے۔ یہ ہدایت جمعہ کی صبح تک کے لئے جاری کی گئی ہے اگر خطرہ ٹل گیا تو بند عمارتوں کو دوبارہ کھول دیا جائے بصورت دیگر یہ بندش مزید طویل بھی ہو سکتی ہے۔

Photo Credits: City News