برچمنڈ روڈ کے اپارٹمنٹ سے دو افراد کی لاشیں برآمد، پولیس ترجمان

قومی آواز: ٹورنٹو
قومی خبریں 09 جنوری ، 2019

اونٹاریو پولیس ترجمان کے مطابق منگل کی رات برچمنڈ روڈ پر واقع ایک بلڈنگ سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جن میں ایک عورت اور ایک مرد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عورت کی لاش بلڈنگ کے ایک اپارٹمنٹ سے جبکہ مرد کی لاش بلڈنگ کے باہر پائی گئی ۔پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔