بس ڈرائیور نقاب پوش مسلم طالبہ کا دفاع کرنے لگا۔

قومی آواز ۔ اوٹاوا: اوٹاوا کا بس ڈرائیور نقاب پوش مسلم طالبہ کا دفاع کرنے لگا۔ اس بارے میں ایک مسلم طالبہ ہیلے ڈی جونگ نے بتایا کہ وہ ایک بس میں سفر کررہی تھی اس نے نقاب پہنا ہوا تھا۔ اس پر ایک مسافر اس کے خلاف باتیں کرنے لگا۔ وہ مجھے دہشت گرد یا چور کہ رہا تھا۔اس پر ڈرائیور ایلن چیریٹ نے اس کوبارعب آواز میں کہا کہ تمیں کیا مسئلہ ہے ، اگر تمیں اس سے مسئلہ ہے تو مجھ سے مسئلہ ہے ۔ اس نے مذید کہا کہ یہ کییڈا ہے ۔ کسی غلط فہمی میں مت رہنا ۔میں نے اس پر اس کا شکریہ ادا کیا۔ ڈی جونگ نے کہاکہ میں مسافر کی باتوں پربہت ناراض تھی لیکن اوٹاوا بس ڈرائیور نے میرا غصہ ختم کردیا۔ میں نے اس کا بہت شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ کییڈا میں ہر رنگ ونسل کے شخص کو اسکے مذھبی عقائید کے پرچار کی کھلی آذادی ہے