بمبارڈیر بزنس گروپ کا پانچ ہزار نوکریاں ختم کرنے کا اعلان، بوجھ نہیں اٹھا سکتے ، ترجمان

کینیڈا 09 نومبر ، 2018
قومی آواز:ٹورنٹو

بمبار ڈیربزنس گروپ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عنقریب ادارے کے پانچ ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ ترجما ن کے مطابق اس کی وجہ ادار ے کی آمدنی میں مسلسل کمی واقع ہونا ہے۔ پہلے مرحلے میں کیوبک ،اونٹاریو کے ورکرز کو فارغ کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں اوورسیز ورکرز کو بھی کام سے ہٹا دیا جائے گا تاکہ پیداواری اخراجات کو قابو میں رکھا جا سکے۔