قومی آواز ٹورنٹو بارے کے شمالی علاقے وکٹوریا میں ایک گھر میں آگ لگنے کے ایک واقعے میں ایک خاتون اور ان کے تین بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔سارجنٹ پیٹر لیون کا کہنا ہے کہ سترہ سالہ ایک نوجوان کی حالت سیریس ہے جبکہ باقی لوگ بہتر کنڈیشن میں ہیں۔ آگ کرسمس ٹری میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کی دیگر چیزوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈیپارٹمنٹ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہا ہے۔
Wednesday, January 10, 2018