تارکین وطن کے اہل خانہ کو کینیڈا لانے کے لئے نئے امیگریشن پروگرام کا اعلان

قومی آواز: اٹاوا
کینیڈین خبریں 24 جنوری ، 2019

اٹاوا سے جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت تارکین وطن کے اہل خانہ کو کینیڈا لانے کے لئے جلد ہی ایک پروگرام کا اعلان کر ے گی جس کے تحت لوگ اپنے خاندان کے دیگر افراد کو بھی کینیڈا بلوا سکیں گے۔ اس پروگرام کے تحت نئے آنے والوں کو ورک پرمٹ بھی جاری کئے جائیں گے اور انہیں مستقل سکونت کی سہولت پر بھی غور کیا جائے گا۔