تنہا رہنے سے زندگی پر منفی اثرات ہوتے ہیں

کیلیفورنیا(قومی آواز–مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نئے مطالعے سے ثابت ہوا ہے کہ تنہا رہنے سے انسانی خلیات کی سطح پر غیرمعمولی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیںجو مختلف امراض کی وجہ بنتی ہیں اور اس سے اوسط زندگی پر بھی منفی اثرہوتا ہے ۔ ماہرین نے بتایا کہ تنہا رہنے سے جسم کے سفید خلیات کی تعداد پراثر ہوتا ہے اور وہ جسم کے قدرتی طور پر لڑنے والے امنیاتی نظام کو کمزورکرتے ہیں اورانسان بیماریوں کا گھربن سکتا ہے ۔ماہرین نے تنہائی کے مطالعے کیلئے 141 بوڑھے افراد کا جائزہ لیا جن میں کچھ لوگ تنہا رہنا اورکچھ لوگ معاشرتی سطح پر لوگوں کے ساتھ رہنا پسند کرتے تھے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ تنہا رہنے والے افراد میں سوزش اور جلن کی شدت زیادہ تھی اوران کی صحت پر بھی برے اثرات مرتب ہورہے تھے ۔ دوسری جانب ماہرین کا اصرار ہے کہ اکیلا پن صرف بزرگوں کو ہی نہیں بلکہ جوان افراد کو بھی متاثر کرتا ہے اوراکیلا پن انہیں بیماریوں کے گھیرے میں دے دیتا ہے ۔